پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت بحال،سپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا

Oct 23, 2025 | 19:14:PM
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت بحال،سپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا
کیپشن: سپیکر ملک احمد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔

تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی سپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔

تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر 210 کی معطلی پرسپیکر کے خلاف عدالت میں کیس جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جمادی الاول کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا