جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا

Oct 23, 2025 | 19:05:PM
جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا،24 اکتوبر کو یکم جمادی الاؤل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاؤل ہوگی،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا،وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جمادی الاول 24 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی۔

قبل ازیں، سپارکو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ملک میں جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق  21 اکتوبرکی شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوگیا ہے، 23اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔

 فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر 23 اکتوبر 2025 کی شام کو موسم صاف ہونےکی صورت میں نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی