وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی 

Oct 23, 2025 | 18:00:PM
وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی ۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں مذہبی پر پابندی لگانے کی سمری شامل تھی۔

وفاقی کابینہ نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد  مذہبی جماعت پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کی سیکشن11B(1)کے اختیارات کےتحت پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے ضابطہ کارروائی کیلئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردئے۔ 

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کو مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ضمنی الیکشن:مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے