پوست کی کاشت،3سال تک 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع دکی میں پوست کی کاشت کرنے والے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے ۔فورتھ شیڈول میں نام شامل رہنے تک زمیندار کی تمام جائیدادیں ضبط تصورہوں گی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش ڈپٹی کمشنر دکی نے کی،جس پر 75زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے گئے ہیں، نام3 سال تک فورتھ شیڈول میں رہ سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق زمیندار کسی بھی دہشتگردانہ سرگرمی یا تنظیم میں ملوث نہ ہونے کی ضمانت دے گا۔ ضمانت بانڈ اور5لاکھ روپے سکیورٹی کی صورت میں ہوگی۔ضمانت ڈی سی یا ڈی پی او کی ویریفکیشن کے بعدداخل کی جائیگی۔اعلامیے کے مطابق فورتھ شیڈول میں نام شامل رہنے تک زمیندار کی تمام جائیدادیں ضبط تصورہوں گی، زمینداروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال سی ٹی ڈی کے ذریعے کی جائیگی، زمینداراپنی سفری تفصیلات اور ٹھکانوں سے متعلق لیویز اورپولیس تھانے کو آگاہ کرے گا اور اجازت لے گا۔ زمینداراپنا پاسپورٹ متعلقہ پولیس یا لیویز تھانے کے پاس جمع کروائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا