ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان