سونامزیدہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟ 

Oct 23, 2025 | 14:09:PM
سونامزیدہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں فی تولہ سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی کے بعد 371966 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 5110 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں سونافی اونس 35 ڈالر نیچے آکر4115 کاہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمادی الاوّل کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر سستاہوکر 4150 ڈالر فی اونس تک گرگیا تھا ۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونا 6463 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپےفی تولہ ہوگیاتھا۔