پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے:اسحاق ڈار

Oct 23, 2025 | 11:01:AM
پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے:اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اسلام آباد میں  ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں شعبہ ٹرانسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردار ادا کررہی ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے،پاکستان جنوبی ایشیااور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے،سی پیک کے تحت روڈ منصوبے رابطوں کے حوالے سے اہم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ زیر غور ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلیے پر عزم ہے،بجلی کے منصوبے توانائی میں کفالت کے حوالے سے اہم ہے۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ اپنی بندرگاہوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں،ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔