سردی کی آمد ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 23, 2025 | 10:33:AM
 سردی کی آمد ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی آمد کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم نومبر کے آغاز سے شہر کے موسم میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا تاہم بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جب کہ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث سموگ میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں خنکی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشی کی خبر، حکومت کا سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہرکامطلع آئندہ 24گھنٹوں میں صاف رہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا،شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہوگا۔
لاوہور شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموی شرح231ریکارڈ کی گئی،راوی روڈکےاطراف آلودگی کی شرح485ریکارڈجبکہبرکی روڈ377،بیدیاں روڈپرآلودگی کی شرح362ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصاً لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں سموگ کے چھائے رہنے کا امکان ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور حفاظتی چشموں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، جبکہ بلوچستان میں موسم خشک رہے گا،شمالی اضلاع میں رات کے وقت سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔