الیکشن کمیشن عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنائے گا

Oct 23, 2023 | 22:00:PM
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو اجازت دینے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے عالمی مبصرین کو رسائی دی جائے گی اور ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں اپنے سفارتی مشنز سے ایک ہفتہ میں کام مکمل کرے، پاکستان آنے کے خواہشمند مبصرین کو ایک ہفتہ میں ویزا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ورک ویزہ بالکل مفت! برطانیہ کا بڑا اعلان 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر ادارے عالمی مبصرین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں، سیکیورٹی سے متعلق تمام امور کو دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی مبصرین کے کیمرے اور ضروری سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے صورتحال کے حوالے سے ایکشن کمیٹی بنا دی، کمیٹی ہر 15 روز بعد اجلاس کرکے صورتحال کا جائزہ لے گی۔