اٹک: لارنسپور کے قریب کارروائی میں کروڑوں روپے کے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Oct 23, 2023 | 20:33:PM
اٹک: لارنسپور کے قریب کارروائی میں کروڑوں روپے کے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) اٹک کے قریب لارنسپور جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس کی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈی ایس پی موٹرویز بیٹ یونس خان کے مطابق بغیر ڈیوٹی سگریٹ ڈمپر گاڑی کے ذریعے صوابی سے لاہور اسمگل کیے جارہے تھے، ڈمپر گاڑی کی تلاشی میں 330 کاٹن سگریٹ برآمد ہوئی جن کی مالیت مارکیٹ میں 5 کروڑ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں سلنڈر دھماکا ، پولیس کو شبہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

موٹروے پولیس کے ذرائع کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی موٹرویز یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ سے بھری گاڑی محتلف چیک پوسٹوں سے گزر ہرو پلازہ پر پہنچی تو اسے قابو کرلیا گیا۔