لاہور میں سلنڈر دھماکا ، پولیس کو شبہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

Oct 23, 2023 | 19:08:PM
لاہور میں سلنڈر دھماکا ، پولیس کو شبہ تحقیقات کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنجان آبادعلاقے  باغبانپورہ کے گھر میں  گیس سلنڈر پھٹنے سے بڑا دھماکا ، گھر میں موجود 5 افراد بری طرح  جھلس گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں بڑا دھماکا ہوا ہے ،  پولیس کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں متاثر ہونے والے افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیاگیا، دھماکے سے متاثر ہونے والوں میں 30 سالہ ساجد، 40 سالہ عرفان شاہ، 32 سالہ رمضان شامل ہیں جبکہ 30 سالہ محمد شبیر اور 22 سالہ سعید بھی جھلس کر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق تمام متاثرین کی سروسز ہسپتال میں حالت تسلی بخش ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے،  مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق ڈپٹی سپیکر  گرفتار