خصوصی عدالت نے 7 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کیس کے مجرم کوعبرتناک سزا سنادی

Oct 23, 2021 | 23:34:PM
راجستھان،بھارت،بچی سے ریپ،ملزم،پھانسی
کیپشن: خصوصی عدالت کافیصلہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کی خصوصی عدالت نے سات سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں جرم ثابت ہونےپر اپنا بڑا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  خصوصی عدالت کے جج نے سات سالہ معصوم بچی کے ریپ اور قتل کے کیس کا فیصلہ 30 دنوں میں سناتے ہوئے کہا کہ ملزم دنیش جاٹ نےانتہائی سفاکانہ قدم اٹھاتےہوئےمعصوم بچی کو اپنی شیطانی ہوس کوپورا کرنےکےبعدقتل کیا ۔آج والدین کے لئے اپنے بچوں کا تحفظ ایک چیلنج بن چکا ہے،اگر بچے گھر کے باہر محفوظ نہیں ہیں تو یہ پورے معاشرے کے لئے باعث تشویش ہے۔جج نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سفاک ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی  ۔

یاد رہے کہ کیس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سنگین جرم کا فیصلہ ایک ماہ کے کم ترین وقت میں سنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈانس پارٹی پر چھاپہ ۔۔معروف ڈانسرمہک ملک بھی گرفتار