صنم سعید کی کینیڈامیں وقت گزارتے دلکش تصاویر وائرل 

Oct 23, 2021 | 19:57:PM
زندگی گلزار ہے، بہت سے ایوارڈز
کیپشن: اداکارہ صنم سعید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈ یسک)صنم سعید معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل ہیں جنہیں ڈرامہ سیریل ”زندگی گلزار ہے“کے بعد شہرت ملی،اس ڈرامہ سیریل کی وجہ سے صنم سعید کو بہت ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔انہوں نے متاع جہاں ہے تو،تلخیاں، زندگی گلزار ہے، کدورت، کہیں چاند نہ شرماجائے، اک کسک رہ گئی، فراق جیسے ڈراموں میں کام کرکے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں نام کمایا۔
تفصیلات کے مطابق صنم سعید کی اپنی فیملی کیساتھ کینیڈامیں وقت گزارتے ہوئے دلکش تصاویر وائرل ہو گئیں۔صنم ایک ایسی اداکارہ ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے والے کرداروں کولینا پسند کرتی ہیں ۔صنم سعید کو اس وقت زندگی پذیرائی ملی جب ڈرامہ سیریل ”زندگی گلزار ہے“انڈین ٹی وی چینل پر نشر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں رہائش پذیر سٹیج اداکارہ اور ڈانس کی ملکہ نرگس کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر وائرل
صنم سعید نے 2015 میں فرحان حسن سے شادی کی جو کامیاب ثابت نہ ہوئی، بعد میں صنم سعید نے اپنے خاوند سے طلاق لے لی اور علیحدگی کا باعث بننے والے عوامل پر کھل کر بات چیت کی،ان کا کہناتھا کہ وہ اس قسم کی خاتون نہیں جو قربانیاں دے سکے،وہ بہت متوازن اور آزادمزاج خاتون ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ الیا علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا میٹر گھما دیا
اپنی طلاق کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ اپنی والدہ کی بیماری کے باعث کسی کو اپنا وقت نہیں دے سکتی تھیںجس پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔صنم سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے اور اپنے مداحوں کیلئے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر ڈالتی رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا