اداکارہ الیا علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا میٹر گھما دیا

Oct 22, 2021 | 22:44:PM
تصاویر کی وجہ سے، سوشل میڈیا صارفین
کیپشن: ٹی وی اداکارہ، الیا علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی وی اداکارہ و ماڈل الیا علی اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیا علی پاکستان کی ایک بہترین اداکارہ اور ماڈل جانی جاتی ہیں ۔وہ اپنی گوری رنگت اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر چکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ کئی ڈراموں میں سپورٹنگ رول کرکے اپنی شہرت میں اضافہ کر رہی ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں رہائش پذیر سٹیج اداکارہ اور ڈانس کی ملکہ نرگس کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر وائرل
31 سالہ الیا علی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام پر بہت متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان مختار اور زنیرہ کی شادی ۔۔۔دلہادلہن سمیت کئی اداکاروں کا رقص۔۔۔ویڈیو وائرل
الیا علی صرف اداکارہ ہی نہیں ہیں بلکہ مشہور فیشن ماڈل بھی ہیں ۔حال میں الیا علی نے مغربی لباس میں ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے ۔فوٹو شوٹ کے دوران اداکارہ نے بلیک ڈریس اور اپنی ٹانگوں تک بوٹس پہنے ہوئے ہیں ۔ان کی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پھٹ پڑے اور ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا فخر کے گھر صف ماتم بچھ گئی