اداکارہ ثنا فخر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Oct 22, 2021 | 19:28:PM
پاکستانی اداکارہ، والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: اداکارہ ثنا فخر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، ماڈل ثنا فخر کی والدہ انتقال کر گئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کردی۔
ثنا فخر پاکستانی شوبزانڈسٹری میں ایک بہترین اداکارہ،ماڈل اور فیشن سٹائل گرل تصور کی جاتی ہیں،وہ اپنی شاندار اداکاری اور فٹنس کے باعث پاکستانی لڑکیوں کے دل جیت چکی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قدرت نے انہیں بہت خوبصورتی اور ذہانت سے نوازا ہے۔
42 سالہ ثنا فخر نے اپنے کیئریر کاآغاز بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دور سے کیا تھااور وہ پنجابی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیںانہوں نے 10 سال قبل فخر امام سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کاآغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی نے آگ پکڑ لی۔۔ویڈیو دیکھیں
اداکارہ ثنا فخر اپنی صحت اور فٹنس کے بارے میں بہت محتاط ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک دن میں 16 گھنٹے جم میں گزارتی ہیں جس کی وجہ سے وہ آج بھی سمارٹ اور فٹ ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کو آج ایک بڑے صدمے سے دوچار ہونا پڑا،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر والدہ کے انتقال کی خبر شیئرکی۔

یہ بھی پڑھیں: سکول جانے والابچہ ایک بچے کا باپ بن گیا

View this post on Instagram

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)