احتجاجی مارچ۔ حکومت کااسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ

Oct 23, 2021 | 15:53:PM
احتجاجی مارچ۔ حکومت کااسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاجی مارچ کی صورتحال میں وفاقی دارالحکومت کو ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں جس کے تحت اسلام آباد کو احتجاجیوں سےمحفوظ رکھنے کے لیے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر تینوں شہروں میں کئی راستے بند ہیں جب کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

وزارت داخلہ نے پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی سے پولیس کے 30 ہزارجوان مانگے ہیں جب کہ نفری کے ساتھ دنگا فساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹرز کو مراسلے بھجوادیے۔

یہ بھی پڑھیں:    مادر جمہوریت کا یوم وفات (آج)عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے