ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 73؛مسلم لیگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73سرگودھا کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔
تمام 163 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا 71770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوارمہر محسن رضا 12970 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پولنگ سٹیشن 88 بدر رانجھا میں مسلم لیگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا 431 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 108کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پولنگ سٹیشن 87، بدر رانجھا میں مسلم لیگ ن کے امید وار میاں سلطان علی رانجھا 375ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 96ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پولنگ سٹیشن 132 گورنمنٹ سکول رام دیانہ میں بھی میاں سلطان علی رانجھا 167 کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 146ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پولنگ سٹیشن 51 ٹاؤن کمیٹی میں 308 کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے ،آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا نے 7ووٹ حاصل کئے۔
پولنگ سٹیشن 67، جنوبی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار 622 ووٹ لیکر آگے ہے
پولنگ سٹیشن لورانوالی میں میاں سلطان علی رانجھا 377آگے ہے،آزاد امیدوار کو 10 ووٹ پڑے۔
پولنگ سٹیشن کوٹ عمرانہ میں مسلم لیگ ن کےمیاں سلطان علی رانجھا 627 ووٹ لیکر آگے،آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 15ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
پولنگ سٹیشن کوٹ راجہ میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار 486 ووٹ کے ساتھ آگے ہے، آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 23 لے سکے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ضمنی الیکشن: پی پی 116 میں ن لیگ کے رانا احمد شہریارکی سبقت