صادق آباد : خطرناک وائرس سے لاکھوں مالیت کے اونٹ آنکھوں کے سامنے مرنے لگے،10 جاں بحق

Nov 23, 2025 | 13:42:PM
صادق آباد : خطرناک وائرس سے لاکھوں مالیت کے اونٹ آنکھوں کے سامنے مرنے لگے،10 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صادق آباد کے قصبے کوٹ سبزل میں صحرائی جہاز اونٹ خطرناک وائرس کا شکارہوگئے، جس کے باعث دس اونٹ جاں بحق جبکہ درجنوں بیمار پڑ گئے۔

مالکان کےمطابق وبا دن بہ دن پھیل رہی ہے،اونٹ کو زکام ہوتاہےپھرشدید بخارکی وجہ سےبےہوش ہوتا ہے پھرہلاک ہوجاتا ہے،لاکھوں مالیت کےاونٹ آنکھوں کےسامنے مررہےہیں۔

دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کاکہنا ہےکہ ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کرٹریٹمنٹ کرہی ہیں۔

یہ زکام کی طرح کی بیماری ہے جس سےاونٹ کا ناک بندہوناشروع ہوجاتاہے۔

یہ بیماری 2010 میں بھی چولستان میں آئی تھی،کوٹ سبزل اورڈھنڈی کے علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک ٹیمیں ٹریٹمنٹ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:برڈ فلو سے پہلی انسانی موت کا واقعہ، امریکہ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کی دوڑیں لگ گئیں