گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے خوشخبری  

Nov 23, 2023 | 13:15:PM
گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے خوشخبری  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گاڑیاں اور مو ٹرسائیکلیں ٹرانفر کروانے کیلئے ایکسائز کے دفتر میں گھنٹوں لائنوں میں لگنے سے پریشان شہریوں کیلئےآخر کار خوشخبری آ  ہی گئی ۔

سوشل میڈیا ہینڈلز پر پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے گئے اعلان میں بتایا گیاہے کہ محکمہ جلد ہی یہ سہولت متعار ف کروانے جارہاہے جس سے گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانفسر کرنے کیلئے دفتر آنے کی ضروت نہیں رہے گی، جلد ہی پنجاب کے رہائشی اپنے گھر کے دروازےپر ہی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے ۔

 ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے مطابق جو بھی شہری یہ سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہیلپ لائن نمبر 080008786 اپنی اپائنمنٹ بک کروانی ہو گی ، اپائٹمنٹ لینے کے بعد ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ مقررہ وقت پر آپ کے گھر آ جائے گا، فیس کی ادائیگی وہیں پر آن لائن بھی کی جا سکے گی، کسٹمر کو فیس کی رسید اسی وقت مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعطیلات کا اعلان

کسٹمر کو رجسٹریشن نمبر اسی وقت فراہم کر دیا جائے گا تاہم دستاویزات بعد میں بذریعہ ڈاک گھر پہنچا دیئے جائیں گے،اس اقدام سے شہریوں کی مشکلات میں آسانی ہو گی۔

 یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ہلچل۔۔۔ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی