پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق ۔۔۔اداکارہ کے والدہ کا ردعمل ۔۔اہم خبر سامنے آ گئی

Nov 23, 2021 | 14:13:PM
پریانکا چوپڑا ، نک جونس
کیپشن: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا اور نک جونس میں طلاق کی خبروں پر پریانکاچوپڑا کی والدہ کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سابق کرکٹر کے عشق میں مبتلا رہنے والی بالی ووڈ اداکار ہ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی اور داماد نِک جونس کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا کی طلاق کی خبریں یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا ہے لیکن وہ دونوں ابھی بھی ایک ساتھ ہیں اور محبت بھری زندگی گُزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاونٹ سے شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟