پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم)پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
پنجاب بھر میں 26 مئی سے 29 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق عید الاضحی پر 26مئی بروز منگل سے29مئی جمعہ تک عید تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر پرمٹ حجاج لانے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
محکمہ سروس اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن نے عید پرعام تعطیلات کانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نےعیدالاضحٰی پرچارتعطیلات کا اعلان کیاتھاچیف سیکرٹری خیبرپختو نخواکی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق عیدقربان پرمنگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی،اس دوران سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے بند رہیں گے۔
۔۔۔۔۔