بغیر پرمٹ حجاج لانے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے حج سیکیورٹی پلان کے تحت غیر قانونی حجاج کو مکہ مکرمہ لانے والوں کیلئے قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں مقرر کر دیں۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے حج 1447 ہجری کیلئے جامع سیکیورٹی اور انتظامی پلان کا اعلان کرتے ہوئے بغیر پرمٹ حجاج کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ منتقل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی ٹیم محمد بن عبداللہ البسامی نے بتایا کہ غیر قانونی حجاج کی آمد روکنے کے لیے سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا ہے جبکہ داخلی راستوں پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق بغیر اجازت حجاج کو منتقل کرنے والے افراد کو 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ غیر ملکی ٹرانسپورٹرز کو سزا مکمل ہونے کے بعد 10 برس کیلئے سعودی عرب میں داخلے سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ: عازمین حج کی تعداد15 لاکھ18 ہزار تک پہنچ گئی
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جعلی حج اشتہارات اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ جیب تراشی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، حج سیکیورٹی میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی جارہی ہے۔