زارا نےحادثے سے ایک روز قبل فون پرمجھے سرپرائزدینے کاکہاتھا؛والدہ

  چھ سال بعد آج بھی زارا کی آواز اور ہنسی کانوں میں گونجتی ہے اور زخم تازہ کر دیتی ہے،والدہ تعظیم جمال

May 23, 2026 | 12:56:PM
 زارا نےحادثے سے ایک روز قبل فون پرمجھے سرپرائزدینے کاکہاتھا؛والدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303کے حادثے کو 6 سال گزر گئے، جس میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
معروف پاکستانی ماڈل زارا عابدبھی 22 مئی 2020 کو کراچی میں گر کر تباہ ہونے والی پی آئی اے کی اس بدقسمت پرواز پر سوار تھی، زاراعابد کی والدہ تعظیم جمال کاکہناہے کہ حادثے سے ایک روز قبل زارا نے انہیں فون پر کہا تھا کہ وہ سرپرائز دیں گی، یہی بات اب ان کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ بن گئی ہے۔


 تعظیم جمال کے مطابق باپ کے انتقال کے بعد چھوٹی عمر میں ہی زارا عابد نے گھر کی ساری ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں، گھر کی کفالت کا بوجھ اس کے کندھوں پر آ پڑا تھااور اہل خانہ کے لیے وہ صرف بیٹی نہیں بلکہ بیٹا بھی بن گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم’’زومبیڈ‘‘ کی تشہیری مہم میں تیزی
 تعظیم جمال کے مطابق چھ سال بیت جانے کے باوجود آج بھی زارا کی آواز اور ہنسی ان کے کانوں میں گونجتی ہے، اور دل کے زخم کو تازہ کر دیتی ہے۔