عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم’’زومبیڈ‘‘ کی تشہیری مہم میں تیزی

 فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کالاہور کے ایک شاپنگ مال میں عوام نے والہانہ استقبال کیا 

May 23, 2026 | 12:35:PM
عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم’’زومبیڈ‘‘ کی تشہیری مہم میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی مہوش حیات اورفہدمصطفیٰ کی فلم’’زومبیڈ‘‘ کی تشہیری مہم جاری ہے۔
لاہور کے ایک شاپنگ مال میں فلم والاپکچرز کے بینرز تلے بنائی گئی فلم کی پروموشن کی گئی جس میں فلم کے مرکزی کرداروں  اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے حصہ لیا،عوام نے ان دونوں سپرسٹارز کاوالہانہ استقبال کیا ۔
اس موقع پر فہد مصطفیٰ کاکہناتھاکہ’’زومبیڈ‘‘ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی ، پنجابی، پشتون، ہر طرح کا زومبی ملے گا۔
اداکارہ مہوش حیات کااس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ  دیسی زومبیز گوروں سے زیادہ تیز ہیں اور آواز سن کر آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف تھانہ چوہنگ میں درخواست دیدی
واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی یہ فلم 27 مئی کو عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔