آج کا پکوان: چکن کڑاہی

May 23, 2026 | 12:51:PM
آج کا پکوان: چکن کڑاہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: چکن ٹکڑے ایک کلو، پیاز کٹی ہوئی ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر کٹے ہوئے ۷؍ سے ۸؍ عدد

 نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ۔

 ہری مرچیں کٹی ہوئی ۶؍ سے ۷؍ عدد، تیل ایک کپ، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: برتن میں چکن، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا اور ایک کپ پانی ڈال کر ڈھانک دیں اور پکنے دیں حتیٰ کہ چکن گل جائے اور پانی بھی خشک ہوجائے۔

 اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر تین چار منٹ بھونیں، پھر پکی ہوئی چکن اس میں ملا کر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

 پھر اسے تیز آنچ پر پکائیں، جب تیل چھوڑ دیں تو ہرا دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں، لذیذ چکن کڑاہی تیار ہے،خمیری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔