پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی؛ایران 

فی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

May 23, 2026 | 10:12:AM
 پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی؛ایران 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پھر واضح کر دیاہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کاکہناہے کہ ہم این پی ٹی رکن ہیں اور یورینیم کی افزودگی ہمارا قانونی حق ہے۔
 ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں امریکا نے ایٹمی پروگرام پر بات کی تو انہیں ناکامی ہوگی،فی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک میں اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکہ،16افراد زخمی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا اور ایران میں اختلافات انتہائی زیادہ اور گہرے ہیں، قطر کا مذاکراتی وفدبھی تہران پہنچا لیکن اصل ثالث پاکستان ہے،ہمارا فوکس جنگ کے خاتمے پر ہے، لبنان میں جنگ بندی بھی اہم ہے۔