اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی

May 23, 2026 | 09:03:AM
 اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)راولپنڈی اسلام آبادمیں میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔
میٹرو بس میں لگی آگ کے شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جاسکتا ہے،میٹرو بس کے انجن میں لگنے والی آگ نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔
انتظامیہ کے مطابق میٹروبس میں آتشزدگی کا واقعہ سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا،تاہم  میٹرو بس میں کوئی مسافر نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،میٹرو بس اسلام آباد سے راولپنڈی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مٹی کا تیل ایک روپے71پیسےفی لیٹرمہنگا ، نئی قیمت313 روپے44پیسے فی لیٹرمقرر
ریسکیو امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ کیسے لگی؟ وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں،ریسکیواورمیٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بس میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس روٹ پر بس میں لگی آگ کے باعث میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیاہے، آگ لگنے کے باعث بس پوری طرح جل گئی،بس میں سوار تمام افراد اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت باہر نکل آئے تھے جبکہ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بس خالی تھی۔

رواں ماہ میٹرو بس میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس روٹ پر چلنے والی بسوں میں آتشزدگی مسافروں کے لئے خوف کا باعث بن گئی ہے۔