رحمان بابا ایکسپریس ٹرین ایک  گھنٹہ تاخیر سے وزیر آباد سے روانہ 

May 23, 2025 | 20:59:PM
رحمان بابا ایکسپریس ٹرین ایک  گھنٹہ تاخیر سے وزیر آباد سے روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیر عالم)پشاور سے کراچی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین ایک  گھنٹہ تاخیر کے بعد وزیر آباد سے روانہ  ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاور وہن خرابی کے باعث ٹرین کو وزیر آباد سٹیشن پر روکا گیا تھا ۔

ٹرین میں بجلی نا ہونے کی وجہ سے مسافر گرمی سے بےحال ہو گئے ۔مسافر وں کو اپنی فیملیز کے ہمراہ شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک مسافر کا کہنا تھا کہ پاور وہن کی خرابی کے باعث ٹرین میں مکمل اندھیرا ہے پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کو پاور وہن کے بغیر ہی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا،سٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ پاور وہن خرابی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: