ڈنمارک سفارتخانہ کے عملہ کی اڈیالہ جیل آمد، منشیات کیس میں گرفتار خاتون شہری سے ملاقات

May 23, 2025 | 19:02:PM
 ڈنمارک سفارتخانہ کے عملہ کی اڈیالہ جیل آمد، منشیات کیس میں گرفتار خاتون شہری سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) ڈنمارک سفارت خانہ کے عملہ کی اڈیالہ جیل آمد ،  منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار ڈینش خاتون شہری تک قونصلر رسائی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی عملہ کو  منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار ڈنمارک کی خاتون شہری روزہ جونڈل بلوم تک قونصلر رسائی دی گئی۔ملزمہ تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں درج منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں نامزد اور گرفتار ہے،منشیات سمگلنگ پر ملزمہ کو رواں سال 4اپریل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈنمارک کے سفارتی عملہ میں مس لونا،عظیم اور فدا حسین شامل ہیں۔سفارتی عملہ نے ملزمہ سے جیل میں فراہم سہولیات،زیر سماعت کیس کے حوالے سے بات چیت کی۔سفارتی عملہ ملزمہ سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
یہ بھی پرھیں: لاہور ہائیکورٹ، مقدمات کی سماعت کیلئے چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری