مصدق ملک سے ازبک سفیرکی ملاقات،موسمیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

May 23, 2025 | 18:36:PM
مصدق ملک سے ازبک سفیرکی ملاقات،موسمیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ازبکستان کے سفیر علی شیر توقطایف کی ملاقات،پاکستان اور ازبکستان نے موسمیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سبز معیشت، تحقیق اور ٹیکنالوجی تبادلے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تجویزکیا۔

ازبک سفیر نے پاکستان کے عالمی موسمیاتی کردار پر اظہارِ تحسین کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ازبکستان ماحولیاتی چیلنجز کو ترقی کے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان اور ازبکستان تاریخی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ازبکستان کے سبز و نیلی توانائی منصوبوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ارال جھیل اور پاکستانی گلیشیئرز کا ماحولیاتی انحطاط کی علامت ہونا تشویشناک ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے وژن گرین یونیورسٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا،گرین یونیورسٹی میں تحقیق، تبادلہ پروگرام اور مشترکہ منصوبہ جات شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے "گرین کوریڈور" منصوبے کی تجویزدی۔گرین ویلی (ازبکستان) سے وادی سندھ (پاکستان) کو جوڑنے کا منصوبہ پیش کیاگیا۔گرین پاکستان اور ازبکستان کا شجرکاری منصوبہ کاریڈور میں شامل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین کاریڈور کو وسطی و جنوبی ایشیا تک وسعت دی جائے گی۔عوامی شعور، سول سروس شمولیت اور مقامی منصوبہ بندی کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی۔

ملاقات میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلی موسمیاتی عالمی کانفرنس کے موقع پر تکنیکی اجلاس منعقد ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: