پی ایس ایل 10: فائنل کھیلنے کی جنگ،لاہور اور اسلام آباد میں آج اہم ٹاکرا

May 23, 2025 | 09:12:AM
پی ایس ایل 10: فائنل کھیلنے کی جنگ،لاہور اور اسلام آباد میں آج اہم ٹاکرا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )   پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایلیمینیٹر میچ میں آج  لاہور قلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتریں گی۔

  یہ بھی پڑھیں:بنوں سے افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔

لاہور قلندرز اپنے تجربہ کاراسکواڈ اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی مضبوطی پر بھروسہ کیے ہوئے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قذافی  سٹیڈیم میں سکیورٹی، ٹریفک پلان اور  سٹیڈیم انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،  پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔