بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،کانسٹیبل شدید زخمی

May 23, 2025 | 08:55:AM
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،کانسٹیبل شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)بنوں کی پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے  دہشتگردوں  نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان کے مطابق پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئےدہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا ،  تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس ٹیم کی قیادت کرنے آرپی او بنوں سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کی قیادت کے لیے خود پہنچ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:PSL:لاہوراور اسلام آباد  میں ٹاکرا، قذافی  سٹیڈیم  سے اہم خبر آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔