ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری

May 23, 2023 | 12:24:PM
ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اوورسیز ووٹنگ کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور بیرونِ ملک ووٹنگ کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ امریکا، برطانیہ سمیت یورپ کے تمام ممالک میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان، کرغزستان، ایران اور چین میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پاکستان سے بیلٹ پیپرز آج ترکیہ پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کر دیا

علاوہ ازیں کویت، پولینڈ، شمالی مقدونیہ، کوسوو، لتھوانیا، ایسٹونیا اورازبکستان میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ اختتام پزیرہوگیا ہے۔ جو لوگ کسٹم گیٹس پرووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہنے والے سینان اوعان نے گزشتہ روز صدرطیب اردون کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔