سجاد علی کی بیٹے کے ہمراہ کیٹی پیری کے کنسرٹ میں شرکت،ویڈیو وائرل

May 23, 2023 | 09:22:AM
 پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار سجاد علی نے اپنے بیٹے کی خواہش پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے کنسرٹ میں شرکت کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار سجاد علی نے اپنے بیٹے کی خواہش پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے کنسرٹ میں شرکت کی۔

گلوکار کے بیٹے خوبی علی نے سوشل میڈیا پر کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے والد کو کیٹی پیری کے کنسرٹ میں لے کر گئے ہیں۔

ویڈیو میں سجاد علی اور ان کے بیٹے کو امریکی گلوکارہ کے گانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو میں سجاف علی کے مزاحیہ انداز پر خوب تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میوزک انڈسٹری میں 2 دہائیاں مکمل، گلوکار نے اپنے ہی گانے کا نیا ورژن پیش کردیا

یاد رہے کہ سجاد علی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے بیٹے نے بھی گائیکی کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔