میوزک انڈسٹری میں 2 دہائیاں مکمل، گلوکار نے اپنے ہی گانے کا نیا ورژن پیش کردیا

May 22, 2023 | 17:39:PM
میوزک انڈسٹری میں 2 دہائیاں مکمل، گلوکار نے اپنے ہی گانے کا نیا ورژن پیش کردیا
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکارعلی ظفر  2 دہائیوں پر محیط میوزک کیرئیر کو یاد کرتے ہوئے اپنے ہی گانے" چل دل میرے" کا نیا ورژن پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  فوٹو ائبن انسٹاگرام پر نئی میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے 2 دہائیوں پر محیط میوزک کیریئر کو یاد کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پہلی البم "حقہ پانی" کا سب سے مقبول ہونے والا گانا "چل دل میرے "کا لو فائی ورژن بھی جاری کیا ہے جس کی ویڈیو میں ان کی زندگی کے یادگار لمحات اور یاد گار میوزک ویڈیوز کو ایک جگہ اکھٹا کیا گیا ہے۔

میوزک انڈسٹری میں 2دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنا ہی گانا جاری کردیا

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گزشتہ شب شیئر کی گئی میوزک ویڈیو میں ان کا ’اے آئی‘ سے تیار کردہ اوتار سکرین پر نظر آتا ہے جو ایک بڑے پردے پر اپنی ماضی کی یادوں پر مبنی ایک فلم دیکھ رہا ہے۔

علی ظفر نے طویل پوسٹ میں ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میرے الفاظ میرے دکھ کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم "چل دل میرے"میرے دل سے قریب تر ہے