ساہیوال،ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق 

Apr 28, 2024 | 21:56:PM
ساہیوال،ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق 
کیپشن: ٹک ٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساہیوال کے نواحی چک 54فور آر میں ایک ٹک ٹاکر پچیس سالہ نوجوان محمد نعیم نے حقیقت کا رنگ بھرنے کےلئے سر میں گولی مار کر جان دے دی۔
 واقعات کے مطابق نور شاہ گیمبر روڈ پر چک 54فو ر میں محمد امیر کا پچیس سالہ بیٹا محمد نعیم سروس سٹیشن پر نوکری کرتا تھا اور اسے ٹک ٹاکر بننے کا بڑا شوق تھا جس نے تین بجے ٹک ٹاک کی ویڈیوبناتے ہوئے اپنے سر کے قریب گولی چلادی اور گولی سر میں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد نعیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔   

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت اور وزیر کو نائب وزیر اعظم کا بھی عہدہ مل گیا