مغوی سیشن جج کی گاڑی برآمد ، کس حال میں اور کس جگہ سے ملی ؟ جانیے

Apr 28, 2024 | 19:29:PM
مغوی سیشن جج کی گاڑی برآمد ، کس حال میں اور کس جگہ سے ملی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد ) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے سیشن جج اغوائیگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، سیکیورٹی اداروں کو مغوی سیشن جج کی گاڑی مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے مغوی سیشن جج شاکر اللہ مروت کی گاڑی کو ریکور کرلیا ہے، نامعلوم اغواء کار گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، گاڑی ساؤتھ وزیرستان سے بر آمد ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، سیشن جج کی اغوائیگی کا مقدمہ دفعہ 148، 149، 427، 336، 392 اور 365 کے تحت درج کیا گیا ہے،ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن جاری ہے، کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کسی بھی گاڑی اور شخص کو بغیر تلاشی کے شہر سے باہر نہ جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی  پڑھیں : طوفانی بارش اور ژالہ باری،میدانوں میں سفیدی چھا گئی