ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

May 23, 2022 | 16:48:PM
 ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 رکنی قومی اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرزکو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلی جانیوالی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان ،محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق ،خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ایک اوریوٹرن لے لیا