عظیم فٹبا لر میراڈونا کے قا تلوں کا پتا چل گیا۔۔سنسنی خیز انکشافات

May 23, 2021 | 18:30:PM
عظیم فٹبا لر میراڈونا کے قا تلوں کا پتا چل گیا۔۔سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کو اسٹار فٹبالر کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا ۔

پراسیکیوٹر نے ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7 ارکان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے ، ان کا موقف ہے کہ میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔اسٹار فٹ بالرکی موت کی تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میراڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7 افراد کوملزم ٹھہرایا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں سےکئی شواہد جمع کیے ، انہیں یقین ہےکہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے کےلئے کافی ثبوت ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے برین سرجری کے دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسٹار فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق میراڈونا کی موت غیر ارادی یا غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ ان کی میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ ان کی موت ہوسکتی ہے تاہم پھر بھی انھوں نے میرا ڈونا کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔دیگر 6 افراد جن پر الزام عائد ہے ان میں 2 نرسیں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ میراڈونا کی نفسیاتی ماہ بھی شامل ہیں۔میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر وہ قصوروار ٹھہرے تو انھیں 25 سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میراڈونا گزشتہ سال نومبر میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں منعقد ہوگا؟ آئی سی سی کا اہم اقدا م