ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں منعقد ہوگا؟ آئی سی سی کا اہم اقدا م 

May 23, 2021 | 17:22:PM
ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں منعقد ہوگا؟ آئی سی سی کا اہم اقدا م 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی 20کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے اختتام پر ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد سے ہی آئی سی سی کے ڈائریکٹرز بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ متبادل میزبان کے طور پر یو اے ای مضبوط امیدوار کی صورت میں سامنے آ رہا ہے تاہم یکم جون کو ہونے والی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں بی سی سی آئی حکام کی مشاورت سے کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔معاملات کا جائزہ لینے کے لیے بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ 29مئی کو طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی