موجودہ حالات کے دوران عیدالفطر نہیں منا سکتی :اداکارہ ریشم  

Mar 23, 2026 | 18:46:PM
موجودہ حالات کے دوران عیدالفطر نہیں منا سکتی :اداکارہ ریشم  
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معروف اداکارہ ریشم نے عیدالفطر نہ منانے کی وجہ موجودہ حالات کو قرار دے دیا ، اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر کے لیے کئی حوالوں سے مشکل ثابت ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دنیا میں جاری جنگوں کے باعث ناصرف انسانی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ تباہی اور معاشی بحران نے بھی لوگوں کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد عید کا تہوار روایتی انداز میں منانے سے قاصر رہے۔

 اداکارہ ریشم نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسے حالات میں عید نہیں منا سکتی، اداکارہ کے اس بیان پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے ان کی بات کی حمایت کی جبکہ دیگر لوگ اس سے اختلاف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریشم ایک معروف سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری کا رخ کیا،انہوں نے کافی عرصہ فلموں میں کام کیا، تاہم جب فلمی مواد کا معیار متاثر ہوا تو وہ دوبارہ ٹیلی ویژن کی طرف آ گئیں۔ ان کا فیشن سینس اور پیشہ ورانہ انداز مداحوں میں خاصا مقبول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ