سمارٹ فونز سے مرتب ہونیوالے ایسے حیرت انگیز اثر کا انکشاف جو ناقابل یقین ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کیا آپ یقین کریں گے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشن کی آواز جب دماغ تک پہنچتی ہے تو آپ کے لیے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
درحقیقت فون کی نرم نوٹیفکیشن ٹون آپ کے دماغ کو ہر چیز بھولنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔
جرنل کمپیوٹرز ان ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جب بھی ہمیں میسج نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ آواز 7 سیکنڈ کے لیے دماغی توجہ ہائی جیک کرلیتی ہے۔
آسان الفاظ میں 7 سیکنڈز تک ہم اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔
اگر یہ نوٹیفکیشن آپ کے کسی قریبی فرد کے پیغامات کے ہوں گے تو توجہ مرکوز کرنے میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا سرکاری گاڑیوں سے متعلق نیا حکم جاری
محققین نے بتایا کہ دماغی توجہ منتشر ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے نوٹیفکیشن کی آواز اور نوٹیفکیشن کی وجہ جاننے کی خواہش وغیرہ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر 7 سیکنڈ زیادہ محسوس نہیں ہوتے مگر دن بھر میں اگر آپ کو 100 نوٹیفکیشنز موصول ہوتے ہیں تو آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ مجموعی دورانیہ کتنا ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 180 طالبعلموں کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
2 گروپس میں شامل افراد کے فونز پر زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجے گئے جبکہ تیسرے گروپ کو بہت کم نوٹیفکیشنز بھیجے گئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جب نوٹیفکیشن فون پر نمودار ہوتے ہیں تو طالبعلموں کی تفصیلات تجزیہ کرنے کی صلاحیت 7 سیکنڈ تک کام نہیں کرتی اور ایسا ہر گروپ میں شامل طالبعلموں کے ساتھ ہوتا ہے، یعنی کم یا زیادہ نوٹیفکیشنز کی آمد دماغی توجہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔