امریکہ کے ساتھ تنازعہ، کیوبا نے دفاعی تیاریاں تیز کر دیں

Mar 23, 2026 | 10:35:AM
امریکہ کے ساتھ تنازعہ، کیوبا نے دفاعی تیاریاں تیز کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیوبا کے نائب وزیر خارجہ کارلوس فرنانڈیز دے کوسیو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کیوبا کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر قبضے کی دھمکیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے، اور ان دنوں بھی ممکنہ امریکی فوجی حملے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی نوبت نہیں آئے گی، کیونکہ ہمیں اس کا کوئی جواز بھی نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے سٹار فٹبالر پر بڑا ایکشن، ٹیم سے نکال دیا گیا

 انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ امریکی حکومت اپنے ملک کو کیوبا جیسے ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر کیوں مجبور کرے گی؟

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ ہرگز زیر غور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ کیوبا کی قیادت ملک بھر میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس کے لیے نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیوبا کی معیشت کام نہیں کر رہی، اور اس کا سیاسی و حکومتی نظام اسے درست کرنے سے قاصر ہے، لہٰذا اسے بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔