یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات

Mar 23, 2023 | 16:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سلسلے میں دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا. 

یہ بھی پڑھیے: صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام

پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاٶں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشاٸی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

گوادر اور اورماڑا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے بچے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوٸے۔