تحریک عدم اعتماد۔آئین کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔سپیکراسد قیصر

Mar 23, 2022 | 22:42:PM
تحریک ۔عدم اعتماد۔آئین ۔ کارروائی ۔سپیکر۔اسد قیصر۔اپوزیشن
کیپشن: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر آئین کے آرٹیکل95 کے مطابق کارروائی چلاو¿ں گا۔
اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔ قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی شق 37 اور ضوابط کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کو جانبدار قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاست سے غیر جمہوری مداخلت ختم ۔ تمام ادارے حکومت کے تابع ہونگے ۔ متحدہ اپوزیشن کا قوت اخوت عوام چارٹر جاری