دوران پرواز مسافر خاتون کا ہنگامہ۔مسافروں اور عملے پر تشدد

Mar 23, 2022 | 10:23:AM
دوران پرواز ہنگامہ، فائل فوٹو
کیپشن: دوران پرواز ہنگامہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون ائیر پورٹ پر ہی غصہ میں تھیں ، پرواز کے ایک گھنٹہ بعد جہاز میں ہنگامہ شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ترکی جانے والی پرواز میں خاتون نے مسافروں پر تھپڑ برسا دیئے جس کے سبب پائلٹ طیارے کا رخ موڑنے پر مجبور ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیٹ ٹو کی پرواز مانچسٹر سے ترکی کے شہر انطالیہ جارہی تھی، پرواز کو ساڑھے چار گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا لیکن خاتون مسافر نے پرواز میں ہنگامہ برپا کردیا۔

طیارے میں سوار کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون طیارے میں سوار بچوں کے رونے پر غصے میں آ گئی تھی۔

تاہم کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون ایئرپورٹ پر ہی غصے میں تھی اور مختلف چیزوں کو لاتیں مار رہی تھی اس کے باوجود اسے طیارے میں سوار کر لیا گیا اور اس نے پرواز اڑنے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں ہنگامہ مچا دیا،مسافروں نے بتایا کہ خاتون اپنی سیٹ سے اٹھ کر طیارے کے اگلے حصے میں آ کر کھڑی ہو گئی اور عملے کو مغلظات بکنا شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق جو مسافر یا عملے کا فرد اسے روکنے کی کوشش کرتا وہ اس کے منہ پر تھپڑ برسا دیتی۔ اس نے کئی مسافروں اور عملے کے اراکین کو تھپڑ مارے۔خاتون کو جب عملہ قابو کرنے میں ناکام ہو گیا تو پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر ویانا میں اتار دیا جہاں اس خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے کے بعد کئی گھنٹے کی تاخیر سے پرواز ترکی پہنچی۔

 یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، ناراض ارکان سے روابط