ایلون مسک کا 1 ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان

Jun 23, 2026 | 22:37:PM
ایلون مسک کا 1 ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان
کیپشن: ایلون مسک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی ا؎سپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1 اعشاریہ 45 ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 1 اعشاریہ 1 ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔

جریدے کے مطابق چند روز قبل سپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔

اس دباؤ کا اثر صرف سپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی