پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی ۔
قرارداد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق امریکہ ایران تنازعہ پر پاکستان نے شاندار سفارت کاری کی،پاکستان نے دنیا کو بہت بڑے مالی و جانی نقصان سے بچایا جس سے پاکستان کی شان حرمت و عصمت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
متن میں شہبازشریف اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو تاریخی اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے پرامن معاہدہ پر بین الاقوامی دنیا کی نظر میں ملکی عزت فہم و دانش کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی و اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے