قوم عمران خان کیلئے ایک پیج پر ہے ،سب کہتے ہیں بانی کو رہا کروائیں ؛علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ قوم بانی کے لئے ایک پیج پر ہے سب کہتے ہیں بانی کو رہا کروائیں،یہ آپ کے لئے مذاق ہے کہ آپ اپنے ملک میں ظلم کرتے ہیں اور ساتھ محلے میں جا کر ثالثی کرواتے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تو خود کہتے ہیں میرے ہاتھ میں کچھ نہیں، ہم کیا کریں گے لائحہ عمل کیاہے ابھی نہیں بتائیں گے ،ہم تو بانی کے جیل میں حقوق کی بات کررہے ہیں۔
دوسری جانب نورین خانم نے بھی میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات کروانے کے حوالے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ،میں کیوں جیل سپرٹنڈنٹ کو درخواست دوں
درخواست ان کو لوگوں کو دی جاتی ہے جو کچھ کرسکتے ہوں، جیل میں بیٹھے لوگ مجرم لوگ ہیں ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ مجھ سے ملاقات کے حوالے سے رابطہ کیا جھوٹ بول رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جو یہ بانی کے ساتھ کررہے ہیں ان کا عبرت ناک انجام ہوگا،جب 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم ختم ہوں گی تو آپ دیکھنا اڈیالہ جیل ان لوگوں سے بھری ہو گی۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ امریکہ سے لے کر پوری دنیا تک شکریہ پاکستان کہا جارہا ہے کیا آپ شکریہ پاکستان کہیں گی جس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو کہیں بھی نہیں دیکھا کہ شکریہ پاکستان کہا جارہاہے پورا ٹویٹر دیکھا کہیں شکریہ پاکستان نظر نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاں شکریہ پاکستان کہ کشمیر میں لوگ بھوکے کررہے ہیں راستے بند ہیں، ہم شکریہ کیسے کہیں کہ پاکستان کے مقبول لیڈر پر یہ ظلم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیرونی ایجنڈے پر کاربند عناصر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں: خواجہ آصف