یلو لائن بی آر ٹی کرپشن کیس میں آج کی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جوادآصف)سیشن عدالت جنوبی نے یلو لائن بی آر ٹی کرپشن کیس میں آج کی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ملزم ضمیر احمد عباسی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا،ملزم کو 27 جون کو تفتیشی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا،تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم ضمیر عباسی کو 22 جون کو لاہور سے گرفتار کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کراچی لایا گیا تھا، ملزم پر ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے تحت نیو جام صادق برج، ڈپو-1، داؤد چورنگی اور انڈس ہسپتال کے قریب ڈپو-2 کی تعمیرات میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری میں بے قاعدگیوں کا مؤقف اپنایا، ملزم نے عدالت میں 11-12 روز سے غیر قانونی حراست اور ذہنی اذیت کا شکوہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر